عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی لسٹ کیے جانے کے معاملے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کو بلاجواز ڈی لسٹ کیا گیا، حیرت ہوئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر عوام پاکستان کو ڈی لسٹ کیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی نے قومی جنرل کونسل، قومی عہدیداران کے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، قومی جنرل کونسل، قومی عہدیداران کے انٹرا پارٹی الیکشن 26 مارچ سے 2 اپریل تک کروائے، انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی مہلت کے دوران کروائے گئے، الیکشن کے نتائج، تفصیلی دستاویزات 6 اپریل کو الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں۔
خط میں کہا گیا کہ عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں 12ہزار 84 ارکان نے شرکت کی، عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن جمہوری، شفاف انداز سے کروائے گئے، ایک فعال سیاسی جماعت کو غیر منصفانہ، غیر معمولی انداز میں ڈی لسٹ کرنا ناقابل فہم ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کو سنے بغیر ڈی لسٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن ڈی لسٹ کیے جانے سے متعلق کیس کی فوری سماعت کرے، ہمیں اپنا مؤقف واضح کرنے کا موقع دیا جائے۔
PNP
Comments are closed.