اماراتی ٹینکروں پر ایرانی کروز میزائل حملوں کی تصدیق
متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی آبنائے ہرمز کے قریب عمان کے علاقائی پانیوں میں دو اماراتی آئل ٹینکروں کو کروز میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹینکر کے عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ وزارت نے بتایا کہ دونوں جہازوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں متحدہ عرب امارات مناسب وقت اور طریقہ کار سے جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
PNP
Comments are closed.