by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دکانداروں کی گرفتاری پر احتجاج کراچی کی الیکٹرونکس مارکیٹیں کل بند رکھنے کا اعلان

کراچی (پی این پی) صدر الیکٹرونکس مارکیٹ رضوان عرفان نے کل جمعرات کو الیکٹرونکس مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رضوان عرفان نے کہا کہ ریمبو سینٹر کے دکانداروں کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج کریں گے اور الیکٹرونکس مارکیٹیں کل بطور احتجاج بند رہیں گی، ریمبو سینٹرکے دکانداروں کی گرفتاری کےخلاف  الیکٹرونکس مارکیٹیں بند رہیں گی۔ریمبو سینٹر کی پہلی منزل کا راستہ بند کرنے کے معاملے پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہمارے 5دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے آج رات تک مقدمات واپس نہ لیے تو کل الیکٹرونکس مارکیٹیں مکمل  بند رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریمبو سینٹر گزشتہ روز سے تاحال بند ہے۔



PNP

Comments are closed.