by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: ہوٹل کی میز پر پستول رکھتے ہوئے گولی چل گئی، خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ پاپوش نگر صرافہ بازار کے قریب ہوٹل میں پیش آیا، ملزم عمران نے ہوٹل کے اندر کھانے کی میز پر پستول رکھا تو چیمبر میں موجود گولی حادثاتی طور پر فائر ہو گئی جو سامنے بیٹھی اس کی کزن ندا کے سینے میں لگی۔

گولی لگنے سے ندا شدید زخمی ہوگئی، جسے قریبی موجود عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران فائرنگ اور خاتون کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.