کراچی(پی این پی)شہر قائد میں یوم آزادی کا جشن منانے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ 93 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کے دعوؤں کے باوجود رات بارہ بجتے ہی شہر فائرنگ سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں نامعلوم سمت کی گولیاں لگنے سے زخمی شہریوں کو مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے صرافہ بازار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا تاہم خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نیو کراچی، پاپوش نگر چاندنی چوک میں گولی لگنے سے ایک، ایک شہری زخمی ہوا، شریف آباد کے علاقے ناظم آباد سے لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب 49 سالہ عمران، شارع نور جہاں کے علاقے فائیو سٹار چورنگی امام کلینک کے قریب نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 35 سالہ برگان زخمی ہوگیا۔
پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبر رحمت چوک کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 12 سالہ رحیم زخمی ہوا، انہوں نے بتایا کہ میٹھادر کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ حبیب بینک پلازہ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ زاہد حسین زخمی ہوا۔
پریڈی کے علاقے صدر اکبر روڈ کے قریب گولی لگنے سے 50 سالہ نوشاد، گزری مبارک مسجد کے قریب نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 45 عبدالحمید، پرانی سبزی منڈی ملنگ ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ صبیحہ زخمی ہوئی۔
لائنز ایریا خطرناک موڑ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 20 سالہ فریان، کورنگی ساڑھے پانچ نمبر کے ایریا میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 45 سالہ عبدالستار، جناح اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 35 سالہ طارق زخمی ہوا۔
گلبہار محمد ولیج میں نامعلوم سمت سے گولی لگے سے 23 سالہ اسد ، لیاری کے علاقے کلری نیا آباد میں 23 سالہ رمضان، جمشید کوارٹرز کے علاقے میں نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 4 سالہ علی ، مومن آباد آفریدی کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 7 سالہ نورالعین زخمی ہوگیا۔
اسی طرح کینٹ سٹیشن پلیٹ فارم، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار فلائی اوور پل، صدر اکبر روڈ عائشہ مسجد، عزیز آباد مکا چوک، ملیر وائرلیس گیٹ، تیموریہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل، اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن منظور نگر، شارع نور جہاں بلاک پی ڈسلوا کالونی، پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، پاک کالونی بڑا بورڈ میں بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔
بلال کالونی نیو کراچی فور کے چورنگی، گارڈن پاکستان کوارٹر، پریڈی اکبر روڈ اقصیٰ مسجد، آرام باغ کے علاقے ایم اے جناح روڈ، کورنگی ڈھائی نمبر مٹکے والی پلیہ، کورنگی ساڑھے پانچ نمبر، محمود آباد گلی نمبر تین میں بھی شہری زخمی ہوئے۔
کورنگی ڈھائی نمبر، گلشن اقبال ہزارہ گوٹھ، جیل چورنگی نور مسجد، کورنگی 4 پول 51 کے سیکٹر سے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
PNP
Comments are closed.