آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی حمایت کا خط واپس لینے کا اعلان
آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا صدر جانی انفینٹینو کو خط لکھ کر حمایت واپس لینے کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرش فٹبال ایسوسی ایشن(FAI) کے مطابق حالیہ واقعات سے گورننس، شفافیت اور مشاورت پر سنگین خدشات پیدا ہوئے۔
شمالی آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا کے مؤقف کی حمایت کر دی ہے۔
یوئیفا، کونکاکاف اور ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن پہلے ہی انفینٹینو پر اعتماد توڑنے کا الزام لگا چکی ہیں۔
آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے خط کے بعد جیانی انفینٹینو کی فیفا صدر کے طور پر چوتھی مدت کے لیے کوشش کو دھچکا لگا ہے۔
ویلز فٹبال ایسوسی ایشن انفینٹینو کی حمایت واپس لینے والی پہلی ہوم نیشن بن چکی ہے جبکہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن بھی جانی انفینٹینو کی حمایت سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔
PNP
Comments are closed.