لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 138 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
چوتھی اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 44 اور ڈیون کونوے 41 رنز بناکر نمایاں رہے، انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے 5، اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 140 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ہوم ٹیم کی جانب سے ہیری بروک 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم انگلش بولرز نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 113 رنز پر ڈھیر کردیا۔ کائل جیمیسن ناقابلِ شکست 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن 5 وکٹیں لے کر نمایاں رہے تھے۔
اپنی دوسری اننگز میں انگلیند نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، ہوم ٹیم 226 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور یوں نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 254 رنز کا ہدف ملا۔ انگلینڈ کے ایمیلیو گے 57 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتن اسمتھ 6 وکٹیں لے کر نمایاں رہے تھے۔
اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.