by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کالجز میں داخلہ نظام کو مکمل طور پر پیپر لیس ،آن لائن کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این پی)حکومت پنجاب نے سرکاری کالجز میں داخلہ نظام کو مکمل طور پر پیپر لیس اور آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق 2027ء سے صوبے کے تمام سرکاری کالجز میں مینوئل داخلوں کا سلسلہ ختم کردیا جائے گا اور طلبہ کے داخلے سمیت تمام مراحل آن لائن مکمل ہوں گے۔ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر انصر اظہر کے مطابق آئندہ سال کالجز میں پراسپیکٹس اور داخلہ فارم کاغذی صورت میں جاری نہیں کیے جائیں گے جبکہ آن لائن پراسپیکٹس، فارم کے اجرا اور فیسوں کی آن لائن وصولی کا نظام رائج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی ماحول دوست اور پیپر لیس پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔ نئے نظام کے تحت طلبہ اور والدین کو داخلے کے لیے کالجز میں لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی

بلکہ وہ ای سسٹم کے ذریعے داخلہ حاصل کرسکیں گے۔ڈی پی آئی کالجز کے مطابق رواں سال داخلہ فیسوں کو آن لائن موڈ میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ اگلے سال داخلوں سے متعلق تمام مراحل کو مکمل طور پر آن لائن کردیا جائے گا۔

PNP

Comments are closed.