by Rao Imran Suleman
Rao Nama

زبانی کلامی کسی کو آف لوڈ نہیں کیا جا سکے گا، ایف آئی اے امیگریشن کا نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری

کراچی(پی این پی) ایف آئی اے کی جانب سے اب کسی کو بھی زبانی کلامی آف لوڈ نہیں کیا جا سکے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملک بھر میں ائیرپورٹس، سی پورٹس اور ڈرائی پورٹس کے لیے 12 صفحات پر مشتمل قابل ستائش نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ہے۔ 

2005 کا سٹینڈنگ آرڈر منسوخ کرتے ہوئے اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 07/2026 فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

نئے سٹینڈنگ آرڈر نے امیگریشن افسران کے جاب ڈسکرپشن سے متعلق عمومی ذمہ داریوں سے متعلق سابقہ ہدایات بھی اس حد تک ختم کردی ہیں جہاں وہ نئے سٹینڈنگ آرڈر سے متصادم ہوں۔ 

دستاویز کے مندرجات سے واضح ہوتا ہے کہ نئے نظام میں امیگریشن فیصلوں کو زبانی کارروائی کے بجائے باقاعدہ ڈیجیٹل ریکارڈ، تحریری فیصلے، رسک بیسڈ جانچ، افسر کی ذمہ داری اور IBMS میں مکمل ریکارڈنگ سے منسلک کیا گیا ہے۔ 



PNP

Comments are closed.