ابوظہبی میں چائنا میڈیا گروپ اور یو اے ای ٹرینڈ ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ سینٹر کے تعاون سے گلوبل میڈیا ڈائیلاگ”چین،موسم بہار میں ” کے متحدہ عرب امارات سیشن کا انعقاد ہوا۔ سیشن میں چین اور متحدہ عرب امارات کے سیاسی، کاروباری و تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد اور میڈیا کے نمائندوں سمیت تقریباً ایک سو مہمانوں نے شرکت کی۔
چینی میڈیا کے مطابق ڈائیلاگ میں چین کی نئی معیاری پیداواری صلاحیت کے فروغ سے دنیا کے سامنے آنے والے مواقع، چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40ویں سالگرہ اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین اور عرب ممالک کی مشترکہ کوششوں سمیت متعدد موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پر یو اے ای میں چین کے سفیر چانگ ای مینگ کی موجودگی میں ، چائنا میڈیا گروپ کے مشرق وسطیٰ اسٹیشن اور یو اے ای ٹرینڈ ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ سینٹر نے مشترکہ طور پر “چینی طرز جدید یت اور چین-یو اے ای تعلقات کی ترقی پر رپورٹ” جاری کی۔ رپورٹ میں “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت معیشت، تجارت، مالیات ، اور ثقافت کے شعبوں میں چین اور متحدہ عرب امارات کے نتیجہ خیز تعاون کومنظم طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔