by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وائٹ ہاؤس کا چین پر ٹیرف چوری کا سنگین الزام

وائٹ ہاؤس نے چین پر امریکی درآمدی ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی طریقہ کار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق چینی مصنوعات کو بھارت، اسرائیل سمیت 40 سے زائد ممالک کے ذریعے امریکا پہنچایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ان اشیا پر عائد امریکی ٹیرف سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ اس عمل میں چینی مصنوعات کی اصل شناخت یا ملکِ پیداوار کو تبدیل یا چھپا کر انہیں تیسرے ممالک کے ذریعے امریکی مارکیٹ میں داخل کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس طریقہ کار کے ذریعے تقریباً 300 ارب ڈالر مالیت کی چینی تجارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے سے بچ سکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

رپورٹ میں ان ممالک کی فہرست بھی دی گئی ہے جن کے راستے چینی مصنوعات امریکا پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اس الزام کے بعد امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں مزید شدت آنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

PNP

Comments are closed.