ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری، 2خواتین سمیت 6ملزمان گرفتار
لاہور (پی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 2 خواتین سمیت 6ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،7کاروائیوں میں 38لاکھ سے زائد مالیت کی 20.43کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق حب ریور روڈ کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.2کلوگرام چرس برآمد ، راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب خاتون کے قبضے سے 2کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزمہ گرفتار ، گلگت میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.237کلوگرام چرس برآمد ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔ اس کے علاوہ عزیز آباد کراچی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل میں جم ایکوپمنٹ سے 890گرام آئس برآمد ، کوٹ لکھپت لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی جانیوالے پارسل میں صحفوں میں جذب 455گرام آئس برآمد ، کاک پل اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 12کلوگرام چرس برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار اور کینال روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.655کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.