کراچی ( پی این پی ) صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر پیپلز پارٹی کے بغض میں سندھ میں نفرت پروان چڑھانے کا الزام لگادیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ویڈیو بیان میں سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے بغض میں سندھ میں نفرت کو پروان نہ چڑھائے۔ آئینی طریقہ کار کے مطابق اگر سندھ کے لوگ چاہیں گے کہ انہیں صوبہ چاہیے تو سو بسم اللّٰہ۔ اگر سندھ کے لوگ یکجا ہو کر کہتے ہیں کہ انہیں مزید کسی صوبے کی ضرورت نہیں، تو پھر کسی اور صوبے کے لوگوں کو اس فیصلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ سندھ میں صوبوں کی بات کریں۔
PNP
Comments are closed.