آئرلینڈ کی کاؤنٹی کِلڈیر میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک، جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ موٹروے پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی غلط سمت سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک گاڑی میں سوار پانچوں نوعمر لڑکے ہلاک ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
PNP
Comments are closed.