by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہزارہ صوبہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے، فوری طور پر قائم کیا جائے، کیپٹن (ر) صفدر

 

کیپٹن (ر) صفدر(فائل فوٹو)۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے، فوری طور پر قائم کیا جائے۔ 

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ کوہستان سے حسن ابدال اور صوابی کی حدود تک ہزارہ صوبہ بنایا جائے۔ ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے اسمبلیوں سے قراردادیں منظور ہوچکی ہیں، ہزارہ صوبہ پہلے بنے گا دیگر صوبوں کے لیے ماڈل ہوگا۔ 

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ صوبوں کی تقسیم کے نام پر چائنا کٹنگ نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ پورا پنجاب کھڑا ہے، وفاقی وزیر سالک حسین ہمارے چھوٹے بھائی ہیں، گھروں میں باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، بلاول بھٹو محترم ہیں، میثاق جمہوریت پر عمل پیرا رہیں گے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی راہیں جدا نہیں ہو رہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کئی حکومتیں بنائیں، ان کے پاس کچھ نہ کچھ ہے، دنیا بھر سے لوگ کاروبار کے لیے بلوچستان آئیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ پنجاب پورے ملک کو گندم فراہم کرتا ہے، سندھ کی گندم سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے، مہنگائی عالمی مسئلہ ہے، ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔



PNP

Comments are closed.