by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بنگلہ دیشی وزیراعظم کا شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت کا دورہ مؤخر کرنے کا فیصلہ

 بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان شیخ حسینہ کی حوالگی کا معاملہ ایک بار پھر سفارتی سطح پر نمایاں ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شیخ حسینہ کی حوالگی کے معاملے میں پیش رفت تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ اور دیگر مطلوب افراد کی حوالگی کے معاملے پر کارروائی آگے بڑھائی جائے۔

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ترجمان اے کے ایم شاہد کریم کے مطابق وزیراعظم کے ممکنہ دورۂ بھارت کے لیے مناسب ماحول کی ضرورت ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر پیش رفت شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم طارق رحمان نے منصب سنبھالنے کے بعد بھارت کے بجائے ملائیشیا اور چین کے دورے کیے ہیں۔

دوسری جانب شیخ حسینہ کے خلاف بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ان کی حوالگی کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان اہم سفارتی مسئلہ بن چکا ہے۔

بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ مطلوب افراد کی حوالگی سے متعلق معاملے کو آگے بڑھانا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے ضروری ہے۔

PNP

Comments are closed.