by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 4 کمپنیوں کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کردیئے

کراچی(پی این پی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 4 ایوی ایشن کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔
 نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئربورن ایوی ایشن، عسکری ایوی ایشن، پاکستان ایوی ایٹرز اور ہائبرڈ ایوی ایشن کمپنی کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کے لائسنس نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی پاسداری نہ کرنے پر منسوخ کئے گئے۔ سی اے اے نے اس اقدام کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔ 
سی اے اے کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مقصد ایوی ایشن سیکٹر میں شفافیت اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنانا ہے۔



PNP

Comments are closed.