لبنان پر اسرائیلی حملے خطے کے لیے تشویشناک ہیں:صدر اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایک خصوصی انٹرویو میں صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ لبنان کی صورتحال اور خطے میں جاری فوجی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق لبنان پر مسلسل حملے انسانی بحران کو مزید سنگین کرسکتے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ پہلے ہی مختلف تنازعات اور بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں مزید فوجی کارروائیاں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے کے ساتھ وسیع تر کشیدگی کا سبب بن سکتی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ لبنان کی سلامتی اور پورے خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی لانا ضروری ہے۔
صدر اردوان کے مطابق ترکیہ لبنان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں امن اور استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
ترک صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے باعث صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہے اور خطے میں تنازع پھیلنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.