آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم کی تین روزہ تقریبات کی تیاریاں شروع
ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر تین روزہ سوگ اور یادگاری تقریبات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ تقریبات تہران، قم، مشہد سمیت مختلف شہروں میں منعقد کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ان تقریبات کی نگرانی ایران کے موجودہ سپریم لیڈر اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے پہلے روز ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی آخری رسومات کا سلسلہ 4 جولائی سے ایران کے مختلف شہروں میں شروع ہوا تھا۔
ایران کے علاوہ عراق کے شہر نجف اور کربلا میں بھی ان کی یاد میں سوگ کی تقریبات منعقد کی گئی تھیں، جبکہ تہران، قم اور مشہد میں بھی مختلف پروگرام ہوئے۔ انہیں مشہد میں سپردِ خاک کیا گیا۔
آخری رسومات میں ایران اور دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ سعودی عرب، پاکستان، روس، چین اور ترکی سمیت مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی ان تقریبات میں شریک ہوئے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
PNP
Comments are closed.