اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ایران کے وفد کی ملاقات۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر عسکر جلالیان ڈپٹی جسٹس منسٹر برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی امور نے کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وفد نے بتایا کہ اس وقت ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی موجود ہیں اور پاکستان میں 60 ایرانی قیدی تحویل میں ہیں۔
دونوں اطراف سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے وزارتِ داخلہ کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں۔جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثاء نے اْن کے عزیزوں کی حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
انہوں نے تجویز دی کہ پہلے مرحلے میں ہیومینیٹیرین گراؤنڈز پر قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔ اور ایرانی قیدیوں کو واپس ایران بھیجا جائے گا۔ وزیر قانون نے اس تجویز کا کھلے دل سے خیر مقدم کیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی۔۔ وہ لوگ جو کسی قانونی جرم میں ملوث نہیں ہیں ان کے لیے ضرور اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاؤہ ملاقات میں سیاحتی اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے سفری اور کاروباری سہولیات فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آخر میں دونوں اطراف سے مثبت کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
Trending
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔