واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ عمان نے آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائے گا۔
اس سے پہلے بھی مئی میں امریکی صدر نے عمان پر حملے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے پاسداران انقلاب کے ساتھ براہِ راست پسِ پردہ رابطے کا راستہ قائم کر لیا۔
انکا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جتنے ہتھیار اب تک امریکا نے استعمال کیے ہیں، وہ نہ ہونے کے برابر تھے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔
دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا کی بنیادی ترجیح یہ ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو کسی بھی طریقے، شکل یا صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکا کا بنیادی مقصد ہے۔
ٹرمپ کا تازہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام، پابندیوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے حوالے سے اختلافات برقرار ہیں۔
PNP
Comments are closed.