by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

کراچی(پی این پی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، انڈیکس 100 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک سے منفی زون میں چلی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 397 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام رہا، ڈالر 277 روپے 62 پیسے پر برقرار ہے۔
 



PNP

Comments are closed.