by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عمران خان کیلئے دعاگو انسانیت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے: شرجیل انعام میمن

کراچی(پی این پی)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت، درازی عمر اور صحت مند زندگی عطا فرمائے۔

واضح  رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج ہی اسلام آباد کے نجی ہسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان بیمار ہیں تو ان کی صحتیابی کے لیے نیک نیتی سے دعا کرتا ہوں،ان سمیت ہر بیمار شخص کے لیے ہماری دعائیں ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، کسی کی بیماری پر شائستگی اور انسانیت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،عدالت کے حکم کے بغیر بھی ہر شخص کو بنیادی طبی سہولیات ملنی چاہئیں،میڈیکل سہولیات سب کے لیے یکساں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ہسپتال سے متعلق مناسب طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں،سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے سے شائستہ انداز میں ملاقات اور گفتگو ہونی چاہیے۔

شرجیل میمن نے کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 2026 کیلئے گندم کی مجموعی دستیابی 48 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن ہے،ذخیرہ گندم کےذخائر11لاکھ 80ہزار سے کم ہوگئے ہیں،سندھ میں 3لاکھ 13ہزار غریب کسان رجسٹرڈ ہیں،3لاکھ 13ہزار رجسٹر ڈ کسانوں کو 20ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز سے نکلنے والے آٹے کی قیمت 112روپے فی کلو کرنے کا حکم دیا ہے ،سندھ کابینہ نے پاسکو سے گندم خریدنے کی منظوری بھی  دے دی ہے ،سندھ میں 2لاکھ 587ہزار730میٹرک ٹن گندم کو ضبط کیاگیاہے۔مہنگائی کے بوجھ تلے سب سے زیادہ کسان پستا ہے ،25ایکڑ تک زمین کے مالک کسانوں کوبیج پر سبسڈی ملےگی۔

نئے صوبوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں نئے صوبے بنانے کا طریقہ کار موجود ہے،کوئی بھی آئینی طریقہ کار سے باہر نہیں جاسکتا،نئے صوبوں سے متعلق فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔مستردسیاستدان نئےصوبوں کواپنےمقاصد کیلئےاستعمال کرتے ہیں۔

ہمیں ماحول خراب ہونے سے بچانا ہے،ہمیں تحمل اورصبرکامظاہرہ کرتےہوئےماحول خراب نہیں ہونےدینا،منتخب نمائندوں کےذریعےہی اس مسئلےکوحل کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی آئین اورقانون کےدائرےمیں رہتےہوئےفیصلےکرتی ہے،نئے صوبوں سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ ،عوام نے کرنا ہے ،سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی سیاست ختم ہوچکی ہے،صوبوں سےمتعلق قوانین پہلےہی پاس کرچکے ہیں،دوبارہ ضرورت پڑی تو معاملہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،معاملےکوغیرضروری تنازع بنانےکےبجائے قانون کےمطابق عمل کیا جائے۔
 



PNP

Comments are closed.