پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم میچ کی پہلی ہی گیند پر اذان اویس آؤٹ ہو گئے۔
بابر اعظم انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں جس کے باعث سلمان علی آغا لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستان کی فائنل الیون میں امام الحق، اذان اویس، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جو روٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں 7 بیٹرز، 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جیتنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ہمارا دن اچھا گزرے گا، کل آخری لمحات میں معلوم ہوا کہ میں کپتانی کرنے والا ہوں۔
اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ پِچ میں کچھ اضافی باؤنس ہے، ہمارے پاس باصلاحیت اور پُرجوش کھلاڑیوں کا ایک بہترین گروپ ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔
سیریز کا دوسرا مقابلہ 27 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔
PNP
Comments are closed.