جنیوا:عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے یورپی یونین کے چین کے ساتھ معیاری ضروری پیٹنٹس کے حوالے سے تنازع کا فیصلہ جاری کیا۔اس حوالے سے،چینی وزارت تجارت کے قانونی معاہدات شعبے کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا کہ ثالثی پینل نے ماہرین گروپ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ چین کے حکم ناموں نے دیگر ڈبلیو ٹی او ارکان کے پیٹنٹ حقوق کے تحفظ کو متاثر نہیں کیا اور نہ ہی یہ عالمی تجارتی قواعد کے دائرہ کار میں آنے والے دانشورانہ املاک کے نفاذ کے اقدامات میں شامل ہیں۔ چین اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔تاہم، پینل نے قواعد کی واضح بنیاد کے بغیر غلط طور پر یہ رائے قائم کی کہ ڈبلیو ٹی او کے اراکان کو دوسرے ارکان کے دائرہ اختیار میں پیٹنٹ ہولڈرز کے حقوق کے نفاذ کو متاثر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ اقدام ڈبلیو ٹی او ارکان کی ذمہ داریوں کو نامناسب طور پر وسیع کرتا ہے، جس پر چین نے اپنا عدم اطمینان ظاہر کیا ہے۔اگلے مرحلے میں، چین متعلقہ فیصلے کا بغور جائزہ لے گا اور عالمی تجارتی قواعد کے مطابق مناسب طریقے سے اس کا انتظام کرے گا۔چین “کثیر فریقی عارضی اپیل ثالثی انتظامات”کے قانونی ذرائع کے ذریعے تجارتی تنازعات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے کے حوالے سے قدر کو تسلیم کرتا ہے اور قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا۔
Trending
- سندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور , انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ
- اسکول اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
- پی سی بی کا قومی سلیکٹرز کو جاری کردہ نوٹس سامنے آگیا
- سپیکر سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ویڈیوز بنانے پر ارکان پر برہم ، ایوان کے ڈیکورم کیخلاف قرار دیدیا
- ایس سی او ابھرتی کثیر قطبی دنیا کا بااثر مرکز بن چکی ہے:صدر پیوٹن
- کراچی: 15 تولے سے زائد زیورات چوری کرنے والی ملزمہ گرفتار
- لیونل میسی نے اپنے دو دہائیوں کے کیریئر میں کتنی دولت کمائی؟
- سچ بتائیں میررضا کا پوسٹ مارٹم آپ نے کیا تھا یا سویپر نے؟کمیشن کا ڈاکٹر اسامہ سے استفسار
- مسجدِ اقصیٰ میں بن گویر کا دھاوا، یہودی عبادت گاہ بنانے کا عندیہ
- ڈیلس: خالد مقبول صدیقی کا نئے صوبوں، کراچی، ایم کیو ایم کی تقسیم پر دو ٹوک مؤقف
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔