by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صبا قمر اور یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں رقص کی ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات صبا قمر اور یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں دونوں فنکار محفل میں موسیقی، گائیکی اور رقص سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔

قوالی کی محفل میں دونوں کی بے تکلف شرکت نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ وائرل ویڈیو میں صبا قمر اور یاسر حسین قوالی کی دھنوں پر محوِ لطف نظر آتے ہیں اور موقع سے بھرپور انداز میں انجوائے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

محفل کی فضا اس وقت مزید جذباتی ہوگئی جب استاد نصرت فتح علی خان کی شہرۂ آفاق صوفیانہ قوالی ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا ڈھولنا‘ پیش کی گئی۔ قوالی کی دلنشیں دھنوں نے محفل میں ایک خاص کیفیت پیدا کردی اور شرکا بھی اس سے محظوظ ہوتے رہے۔

تقریب میں صبا قمر گہرے میرون رنگ کی خوبصورت میکسی میں دکھائی دیں، جبکہ یاسر حسین نے سیاہ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہن رکھا تھا۔ دونوں نے تقریب میں کسی رسمی انداز کے بجائے نہایت بے تکلف اور خوش گوار انداز میں شرکت کی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

قوالی نائٹ کے لیے تیار کیا گیا مقام بھی اپنی خوبصورتی کے باعث نمایاں رہا۔ چھت کو سیکڑوں ننھی سفید روشنیوں سے سجایا گیا تھا، جن سے تاروں بھرے آسمان جیسا منظر پیدا ہورہا تھا، جبکہ ہلکی سنہری روشنی اور پھولوں کی سجاوٹ نے تقریب کی دلکشی میں مزید اضافہ کردیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے صبا قمر اور یاسر حسین کے بے ساختہ انداز، خوش مزاجی اور باہمی کیمسٹری کو پسند کیا۔ دونوں فنکاروں کی محفل میں بھرپور شرکت اور قوالی سے لطف اندوز ہونے کے انداز نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ دلائی ہے۔ تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پر ناخوش بھی ہوئے اور دونوں اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
 

PNP

Comments are closed.