پنڈی گھیپ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈز کے لیے منتیں کرنے کا عادی نہیں ہوں۔ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تو زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ بلاول بھٹو کے قریب ہے۔ اور سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ دوسری جماعتوں کی قیادت میں کسی سے ہاتھ ملاتے وقت تکبر کی جھلک نظر آتی ہے۔ جہاں حقوق اور ایشوز کی بات ہو گی۔ وہاں میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جبکہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہی ہیں۔ کل، آج اور آنے والے وقت میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔