by Rao Imran Suleman
Rao Nama

یمن کے قریب ٹینکر پر مسلح افراد کا قبضہ، جہاز کا رخ صومالیہ کی طرف

لندن: برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ یمن کے قریب ایک ٹینکر پر 6 مسلح افراد سوار ہوئے اور جہاز کا کنٹرول سنبھال کر اس کا رخ صومالیہ کی جانب موڑ دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اس سے قبل بتایا تھا کہ یمن کی المکلا بندرگاہ سے 136 ناٹیکل میل مشرق میں ایک واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق خلیج عدن میں مغرب کی جانب سفر کرنے والے ٹینکر نے اطلاع دی تھی کہ ایک غیر مجاز کشتی اس کے قریب پہنچی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور یہ بھی نہیں بتایا کہ ٹینکر اور اس پر موجود عملہ محفوظ ہے یا نہیں۔

PNP

Comments are closed.