by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سانحہ گل پلازہ کے معاملے پر سول ڈیفنس کے دو افسران ملازمت سے برطرف

فائل فوٹو۔

سانحہ گل پلازہ کے معاملے پر سول ڈیفنس کے دو افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ 

کراچی سے محکمہ داخلہ سندھ نے سول ڈیفنس افسران کی برطرفی کا حکم جاری کیا۔ 

برطرف ہونے والوں میں ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس کراچی ساؤتھ شامل ہیں۔ سندھ حکومت کے مطابق سول ڈیفنس حکام پر فائر سیفٹی آڈٹ میں غفلت برتنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع کے مطابق دیگر محکموں کے ذمہ دار عملے کے خلاف بھی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جلد ہی گل پلازہ کی مخدوش عمارت کو گرادیا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.