یہ چاہتے ہیں شہرکو الگ کر دیں تاکہ چڑیا گھرمیں دکانیں اور رفاہی پلاٹوں پر شادی ہال چلاسکیں: میئر کراچی کا ایم کیو ایم پر طنز
کراچی (پی این پی) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں شہر کو الگ کر دیا جائے تاکہ چڑیا گھر میں دکانیں اور رفاہی پلاٹوں پر شادی ہال چلاسکیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق گارڈن پمپنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ پمپنگ اسٹیشن 2005 میں بنایا گیا لیکن کبھی چلا نہیں، اس دور میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم دونوں تھیں، یہ علاقہ ایم کیو ایم کا گڑھ تھا، یہاں کے لوگوں کو لولی پاپ دیا گیا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات وفاق سے ہیں تو حافظ نعیم الرحمان اسلام آباد جاکر احتجاج کریں، کراچی کی سڑکیں بند کرکے شہریوں کو پریشان نہ کیا جائے۔
انہوں نے ایم کیو ایم پر بھی الزام عائدکیا کہ اس نےکراچی کو لسانیت، خوف اور انتشار کی سیاست دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سیاست کو وہ دفن کر چکے ہیں، شہر کو دوبارہ تقسیم کرنے کی کوششیں مبینہ طور پر کرپشن اور چائنا کٹنگ کے لیے کی جارہی ہیں۔
PNP
Comments are closed.