کراچی(پی این پی)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ کراچی بندرگاہ سے یورپ کے لیے براہ راست ہفتہ وار شپنگ سروس بحال ہوگئی۔ 7 یورپی بندرگاہوں سے شپنگ رابطہ دوبارہ قائم ہوگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی نے پریمیم آئی پاک سروس دوبارہ شروع کردی ہے۔ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے یورپ کے لیے ہفتہ وار شپنگ رابطہ بحال ہوا ہے۔
براہ راست سروس کی بحالی سے برآمدی صنعت کو ریلیف ملے گا اور یورپ کے لیے ٹیکسٹائل سمیت برآمدی سامان کی ترسیل مزید بہتر ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کے پی ٹی چیئرمین اور کے جی ٹی ایل انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔
PNP
Comments are closed.