کراچی(پی این پی)شہر قائد میں آئندہ تین روز کیلئے محکمہ موسمیات نے موسم کی نئی پیشگوئی کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ کل کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
کراچی میں 3 روز کے دوران موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔
PNP
Comments are closed.