پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں۔
پاکستان ہاکی لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی صدارت سنبھالی تو ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات کو مضبوط بنانا مقصد تھا۔
انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو مالی وسائل کی کمی کے مسائل سے نجات دلانا چاہتے تھے۔ مالی وسائل کی کمی کے باعث پاکستان ہاکی کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔
محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لڑکوں اور لڑکیوں کی جونیئر ٹیموں کو بھی بیرون ملک ٹورنامنٹس کےلیے بھیجا ہے۔ گزشتہ 10 سال میں پاکستان نے ہاکی ٹورنامنٹس میں اتنی شرکت نہیں کی جتنی گزشتہ ایک سال میں کی۔ ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں۔
صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی اور غیر ملکی کوچز بھی لائے۔ حکومت ہر کھیل کو فنڈز فراہم نہیں کر سکتی، ہاکی فیڈریشن نے اسپانسرز بھی حاصل کیے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہاکی لیگ کا آغاز آئندہ سال لاہور سے ہوگا۔
PNP
Comments are closed.