کراچی کے علاقے صدر کی زیب النساء اسٹریٹ پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کرکے پارکنگ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر ہاظم بنگوار کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پارکنگ مافیا کے 12 کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ایکشن نہ لینے پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کو بھی وارننگ دلوائی۔
ہاظم بنگوار نے کہا کہ تجاوزات کا سامان تین ٹرکوں میں ضبط کیا گیا۔ صدر زیب النسا اسٹریٹ شہر کی سب سے مصروف سڑک ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اب غیرقانونی پارکنگ کی گئی تو ٹریفک پولیس والوں کیخلاف بھی ایکشن ہوگا۔
PNP
Comments are closed.