by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نجی ائیرلائن کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے کارگو ہولڈ میں آگ کی نشاندہی، پرواز 12 منٹ بعد واپس اتار لی گئی

کراچی (پی این پی) ٹورنٹو سے کراچی کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کے کارگو ہولڈ میں آگ کی نشاندہی پر پرواز کو روانگی کے 12 منٹ بعد واپس ٹورنٹو میں اتار لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق پرواز پی کے 784 کے پائلٹ کو ٹیک آف کے فوری بعد پینل پر آگ کے سگنل موصول ہوئے تھے۔

 ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فائر بریگیڈ بھی رن وے پر پہنچ گئی  اور فائر بریگیڈ کا عملہ طیارے کے کارگو ہولڈ کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

 ذرائع کے مطابق طیارے میں 130 مسافر سوار تھے جنہیں طیارے سے ائیرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پرواز نے پیر کی دوپہر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔



PNP

Comments are closed.