پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا اور تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے مختلف پہلوؤں کو بھی جانچا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت کا اعادہ کرنا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے میں مختلف ڈیزائن، تیکنیکی پیرا میٹرز کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا، اور ویپن سسٹم کے مختلف پہلوؤں کو بھی جانچا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تجربے کا مشاہدہ کیا، اور اس موقع پر دیگر اعلیٰ فوجی حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصر ہے، تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت کا اعادہ کرنا تھا۔
صدرعارف علوی، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینرز کو مبارک باد دی ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔