کراچی(پی این پی) پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات ہوگی تو وزارت کو لات ماریں گے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی نے کہا کہ اسمبلی کی ممبر شپ کو لات ماریں گے، ضرورت پڑی تو جان دیں گے، پشتو، سرائیکی، پنجابی جو سندھ کو اپنی ماں مانتے ہیں انہیں اعتراض نہیں، جو سندھ کو دھرتی ماں مانتا ہے اسے کوئی اعتراض نہیں جب سندھ کی تقسیم، نفرت کی بات کریں گے تو لوگوں کا حق ہے سوال کریں۔
انہوں نے کہا کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے پیچھے مقاصد، ایجنڈا کیا ہے، اپنے چھوٹے چھوٹے سیاسی مفادات کے لیے کسی کے کہنے پر ایسا نہ کریں۔ہماری اور آپ کی نسلیں یہاں رہیں گی، سندھ کی تقسیم سے نفرتیں پیدا ہوں گی، دشمن قوتیں اسے استعمال کریں گی، سیاست دانوں کا کام ہے ماحول اس نہج تک نہ لے کر جائیں، کچھ لوگ یہاں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے یہاں بلوچستان جیسے حالات یہاں نہیں، ضرورت ہے اس ملک میں رہنے والے لوگوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا ہو، جو ہم کر رہے ہیں اس سے چیزیں ہاتھوں سے نکل جائیں گی حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کریں خراب نہیں ہم تو یہ کہتے ہیں کہ جو سندھ میں رہتا ہے سندھ اس کا ہے۔
PNP
Comments are closed.