کراچی(پی این پی)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد ترسیلاتِ زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملکی معشیت درست سمت میں گامزن ہے تاہم عالمی معیشت میں تبدیلیاں اور کئی چیلنجز درپیش ہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک میں جشن آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ترسیلاتِ زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ملکی معشیت درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں۔ پیداوار بڑھانے، برآمدات میں اضافے اور روزگار کی فراہمی سے معاشی استحکام کو پائیداری دے سکتے ہیں۔
جمیل احمد نے کہا کہ مالی سال 2026 میں معاشی شرحِ نمو 3.6 فیصد رہی، ہمارا مقصد معاشرے کے ہر طبقے کو مالی نظام تک رسائی دینا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک کا مالی نظام مستقبل آشنا اور محفوظ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ آزادی محض سیاسی نہیں، قانون کی پاسداری بھی ہے۔
PNP
Comments are closed.