by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صفورا چورنگی کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام، فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی

علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔

پیٹرول پمپ کے ملازمین 22 لاکھ روپےجمع کروانے بینک جا رہے تھے، ڈاکوؤں نے رقم لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں اور پیٹرول پمپ ملازمین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

 پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پٹرول پمپ کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ 

 پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر 4 ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی تاہم رقم محفوظ ہے۔ 



PNP

Comments are closed.