by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: یونیورسٹی روڈ سے موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری سے 22 لاکھ روپے چھین کر فرار

کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے 22 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ایس ایچ او گلشن اقبال سعود احمد نے بتایا کہ متاثرہ شہری فضل وہاب نے بتایا کہ وہ ٹھیکیدار ہے اور اپنے ساتھی خان منیر کے ہمراہ عزیز بھٹی کے علاقے میں قائم نجی بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے سفاری پارک اے جی آفس بلاک 6 پہنچا تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اس سے 22 لاکھ روپے نقد چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

 ایس ایچ او کے مطابق گلشن اقبال پولیس 22 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے کی واردات کا مقدمہ دفعہ 397 چونتیس کے تحت دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔



PNP

Comments are closed.