کراچی (پی این پی) محمود آباد میں نجی ہسپتال میں دوران ڈیلیوری نومولود گلے پر زخم آنے کے باعث جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔
ورثاکے مطابق ڈیلیوری کے دوران بچے کے گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے کے باعث بچہ جاں بحق ہوا۔نومولود کے تایا اشرف نے بتایا کہ چھوٹے بھائی امین کے گھر بچے کی پیدائش تھی، امین بس ڈرائیور ہے اور5 بچوں کا باپ ہے۔
تایا کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، ہم بچے کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروانا چاہتے، ہسپتال کے عملے نے ڈیلیوری کے آدھے گھنٹے بعد بتایا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ، بعد میں دیکھا تو بچے کے گردن پر تیز دھار آلے کا نشان تھا اور گلے سے خون بہہ رہا تھا۔
تایا نے مزید کہا کہ ہم بچے کی لاش گھر لے کر جارہے ہیں مزید بچے کو تکلیف نہیں دینا چاہتے لیکن ایسے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
PNP
Comments are closed.