by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 83 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے

کراچی(پی این پی)سٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق بینکوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں کمی جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 5 ارب 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔



PNP

Comments are closed.