by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیپلز پارٹی یہ نہیں بتا رہی کہ کراچی سے صوبوں کی آوازیں کیوں اٹھ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اتنا شور اور اسمبلی میں تقریریں کررہی ہے لیکن یہ نہیں بتارہی کہ کراچی سے صوبوں کی آوازیں کیوں اٹھ رہی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے لوگوں کو تعلیم میں آگے نہیں بڑھنے دیا، کالج، یونیورسٹی تباہ کر دیے، شہر کے نوجوانوں پر روزگار کے راستے بند کر دیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہورت کو پامال کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.