by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں جلسے کی اجازت نہ ملی پی ٹی آئی نے پلان بی تیار کرلیا

کراچی (پی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے شاہراہ قائدین میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی تیار کرلیا ، جس تحت پی ٹی آئی پورٹیبل جلسہ کرے گی۔

شاہراہ قائدین پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے معاملے پر تاحال اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد پارٹی نے متبادل پلان تیار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی پورٹیبل جلسہ کرے گی، جس کے لیے خصوصی ٹرک تیار کرلیے گئے ہیں۔مرکزی ٹرک پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی قائدین موجود ہوں گے۔دیگر ٹرکوں پر موبائل اسٹیج، ساؤنڈ اور لائٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے، ٹرک جہاں رکے گا، وہیں اسٹیج سجانے اور پارٹی قائدین کے خطاب کا انتظام کیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ سہیل آفریدی کا مرکزی خطاب شاہراہ قائدین پر ہی ہوگا، جبکہ اجازت نہ ملنے کی صورت میں وہ ریلی کی شکل میں شہر کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے پی ٹی آئی نے 6 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

واضح رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 5 روزہ دورے پر سندھ میں موجود ہیں، ان کا قافلہ نواب شاہ پہنچ گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.