by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے دورۂ کراچی کا شیڈول سامنے آ گیا

لاہور (پی این پی) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری  12 ستمبر کو کراچی میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 12 سے 15 ستمبر 2026ء تک کراچی کا تنظیمی و دعوتی دورہ کریں گے۔

شیڈول کے مطابق 13 ستمبر کو اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

دورۂ کراچی کے آخری 2 روز 14 اور 15 ستمبر کو وہ اہم علمی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے دورۂ کراچی کے موقع پر منہاج القرآن کے تنظیمی عہدیداران، کارکنان اور وابستگان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔



PNP

Comments are closed.