سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیف اللّٰہ ابڑو کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔
وزیرِ مملکت داخلہ نے ثمینہ ممتاز زہری کے دوسرے بل کی بھی مخالفت کی جبکہ کمیٹی نے حکومتی مخالفت کے باوجود ووٹنگ کے ذریعے بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔
دورانِ اجلاس طلال چوہدری نے کہا کہ بغیر پڑھے سب بل منظور کرنے ہیں تو آپ کی مرضی ہے۔
جس پر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ ہم سینیٹرز یہاں بس بیٹھے ہیں کہ بل کی مخالفت سنتے رہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ میری مرضی میں مخالفت کروں، نہ کروں۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ ہم سینیٹرز فارغ بیٹھے ہیں؟ انہیں سمجھائیں طریقہ سکھائیں۔
جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ ہیلتھ کا معاملہ ہے، یہ یہاں وزارتِ قانون کے نمائندے پر غصہ ہو رہے ہیں۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ یہ یہاں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سیف اللّٰہ صاحب بس کریں، ڈیکورم کا خیال کریں اور کمیٹی چلانے دیں۔
PNP
Comments are closed.