مصر نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حوثیوں کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے میں خطرناک کشیدگی کا سبب قرار دیا ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ مصر نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق حملوں میں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
قاہرہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصر مملکت کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی صرف مملکت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ عرب اور مصری قومی سلامتی سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ مصر نے شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
PNP
Comments are closed.