by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ریبیز مریضوں کے علاج میں مبینہ غفلت، چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ صحت کے 7 افسران معطل کردیے

کراچی (پی این پی) چیف سیکریٹری سندھ نے ریبیز مریضوں کے علاج میں مبینہ غفلت پرمحکمہ صحت کے 7 افسران کو معطل کردیا ہے ۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت اینٹی ریبیز پروگرام کا فالو اپ اجلاس ہوا ، جس دوران ریبیز مریضوں کے علاج میں مبینہ غفلت پر محکمہ صحت کے 7 افسران کو معطل کر دیا گیا جن میں تین میڈیکل افسران، ایک خاتون میڈیکل افسراور تین دیگرپیرامیڈکس شامل ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ضلع ٹنڈو محمد خان میں تعینات ڈاکٹر نوید الرحمٰن ، ڈاکٹر غلام اظہر ، ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹنڈو غلام حیدر کی ڈاکٹر پارس، فرزانہ بلوچ ، شازیہ خادم ، اینٹی ریبیز سینٹر شاہ بھٹائی ہسپتال لطیف آباد کے ڈاکٹر ارباز انہر انصاری ، شاہ بھٹائی ہسپتال حیدرآباد کے ڈسپنسر محمد ارشد کو معطل کیا گیا ۔ ریبیز کے شکار مریضوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی پر متعدد سینئر طبی و انتظامی حکام سے وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے ۔

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کے ایم ایس ، ڈی ایچ او ٹنڈو محمد خان ، شاہداد پور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، ڈی ایچ کیو ٹنڈو الہ یار اور تعلقہ ہسپتال کوٹری کے ایم ایس سے جواب طلب کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.