کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے فیلڈ افسران کو اہم ہدایات جاری
لاہور( پی این پی) محکمہ لوکل گورنمنٹ نے نکاح رجسٹرار کی طرف سے جاری خلاف ورزیوں اور خاص کر کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے باقاعدہ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کر دی
جس کے تحت کوئی بھی نکاح رجسٹرار اپنی متعلقہ یونین کونسل کے علاوہ کسی یونین کونسل کا لائسنس نہیں رکھ سکتا ۔ ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی نکاح رجسٹرار جس کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج ہے وہ اب نکاح رجسٹرار نہیں بن سکتا،کوئی بھی شخص جو سمارٹ فون اور انٹرنیٹ نہیں چلا سکتا وہ بھی نکاح رجسٹرار نہیں بن سکے گا۔کوئی بھی شخص جو بھی لائسنس حاصل کرنا چاہے گا وہ نکاح رولز، چلڈ رن رولز کا ٹیسٹ دے گا اوراگر 90فیصد نمبر حاصل ہوں گے تو وہ لائسنس رکھے گا۔ ہدایات کے مطابق اہلیت نہ رکھنے والا نکاح رجسٹرار نہیں رہے گا،
جو نکاح رجسٹرار کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔نکاح رجسٹرار جو بھی نکاح پڑھائے گا اس کے ساتھ باقاعدہ دلہا اوردلہن کے کوائف لگا کر متعلقہ یونین کونسل میں جمع کروانے کا پابند ہوگا ۔جو نکاح رجسٹرار 7 دن کے اندر نکاح پرت جمع نہیں کروائے گا ،اس کا لائسنس منسوخ کر کے اس کے خلاف باقاعدہ کاروائی ہو گی۔
PNP
Comments are closed.