by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بلاول کا صوبوں کے اشو پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے صوبوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے، میں اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کیلیے تیار ہوں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کی بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہو۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ محسن نقوی ویسے تو پارلیمنٹ میں بہت کم آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم اگر فیل ہوا ہے تو قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث ہونا چاہیے، سسٹم کیوں فیل ہوگیا ہے، حل کیا ہے، اس پر قومی اسمبلی میں بحث ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک کی قسمت چند بزنس مین دیکھ رہے ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ہمیں واضح اکثریت دی ہے۔



PNP

Comments are closed.